‏” گلاب لانا “

‏” گلاب لانا “
کبھی جو روٹھوں تو تم منانے کو
ایسا کرنا , گلاب لانا

حسین رُت میں پکڑ کے ہاتھوں کو
پاس آ کر وصل کی راتوں کو
ساتھ رہنے کے پھر دوبارہ سے
خواب لانا , گلاب لانا

‏کبھی پکاروں جو نام لے کر
تمہارے خستہ پیام لے کر
تم اپنے لفظوں میں لے کے خوشبو
جواب لانا , گلاب لانا !

تمہیں بھی میری جو یاد آئے
جو سب تھے میں نے تم پر لٹائے
اُنھی سارے جذبوں کا تم مری جاں
حساب لانا , گلاب لانا !

💕💞💕

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started